کراچی ‘حب میں صدر ممنون حسین کے بیٹے کے قافلے کے قریب موٹرسائیکل میں نصب بم پھٹنے سے دھماکہ ،3 افراد جاں بحق ‘ 10 زخمی ‘قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے‘ علاقے میں خوف و ہراس۔ اپ ڈیٹ

اتوار 24 مئی 2015 23:37

کراچی ‘حب میں صدر ممنون حسین کے بیٹے کے قافلے کے قریب موٹرسائیکل میں ..

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2015ء) کراچی کے قریب حب میں صدر ممنون حسین کے بیٹے طلعت ممنون کے قافلے کے قریب موٹرسائیکل میں نصب بم پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق ‘ 10 زخمی ‘قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے‘ علاقے میں خوف و ہراس ۔

(جاری ہے)

اتوار کو نجی ٹی وی کی رپورٹ میں سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اتوار کی شام حب میں جمعہ خان ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکا ہوا، بم صدر مملکت ممنون حسین کے بیٹے کے قافلے نو نشانہ بنانے کیلئے نصب کیا گیا تھا، دھماکے سے قافلے میں شامل تین سیکیورٹی اہل کار زخمی ہوئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے حب اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دھماکے میں صدر مملکت کے بیٹے طلعت ممنون محفوظ رہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت ہوٹل پر بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور اطراف میں موجود دکانوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، کسی تنظیم کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی

متعلقہ عنوان :