گھوٹکی کے کچے میں جاری آپریشن میں رینجرز اور پولیس نے ڈاکووٴں کے اہم ٹھکانوں پر کنٹرول حاصل کر کے آگ لگا دی ،تمام علاقے کلیئر قرار ‘12 چوکیاں قائم کر دی گئیں

اتوار 24 مئی 2015 23:14

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2015ء) گھوٹکی کے کچے کے علاقے میں جاری آپریشن میں رینجرز اور پولیس نے ڈاکووٴں کے اہم ٹھکانوں پر کنٹرول حاصل کر کے آگ لگا دی ہے جبکہ کچے کے تمام علاقے کو کلیئر قرار دے کر12 چوکیاں قائم کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ناصر آفتاب کے مطابق ڈاکووٴں کے خلاف پولیس اور رینجرز کی دن رات کی کارروائیوں سے اہم کامیابیاں ملی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈاکو گڈو شر کی پناہ گاہ کو بھی تباہ کر کے یہاں پولیس چوکی قائم کر دی گئی ہے۔آپریشن کے دوران مقابلے میں مارے جانے والے ڈاکووٴں کی قبریں بھی ملی ہیں۔

متعلقہ عنوان :