وفاقی وزیرخزانہ نے عالمی بینک کی کسی ملک میں کاروباری آسانی بارے ریٹنگ بہتر کرنے اور ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافے کیلئے دو الگ الگ کمیٹیاں تشکیل دیدیں

اتوار 24 مئی 2015 23:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2015ء) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے عالمی بینک کی کسی ملک میں کاروباری آسانی بارے ریٹنگ بہتر کرنے اور ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافے کیلئے دو الگ الگ کمیٹیاں تشکیل دے دیں، بشیر علی محمد اور میاں محمد ادریس کمیٹیوں کے چیئرمیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کاروبار کی آسانی بارے قائم کی گئی کمیٹی اس حوالے سے عالمی بینک میں پاکستان کی ریٹنگ کی بہتری کے حوالے سے کام کرے گی اور پاکستان میں کاروبار کو آسان بنانے کیلئے اپنی سفارشات مرتب کرے گی جبکہ ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافے کے حوالے سے قائم کی گئی کمیٹی ایسے شعبوں کی نشاندہی کرے گی جو ٹیکس نہیں دیتی جبکہ اس کیلئے ضروری قانون سازی و دیگر اقدامات کیلئے اپنی سفارشات پیش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :