حب ‘موٹرسائیکل میں نصب بم پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق ‘ 10 زخمی ‘قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے‘ علاقے میں خوف و ہراس

اتوار 24 مئی 2015 23:11

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2015ء) بلوچستان کے علاقے حب میں موٹرسائیکل میں نصب بم پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے ‘قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے‘ علاقے میں خوف و ہراس ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق حب میں غلام قادر چوک کے قریب موٹرسائیکل میں نصب بم دھماکہ زور دار دھماکے سے پھٹ پڑا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، زخمیوں کو مقامی ہسپتال اور بعد میں کراچی منتقل کیا گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق بم موٹرسائیکل میں نصب تھا جو ہوٹل کے سامنے کھڑا کیا گیا تھا ۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی اور جائے وقوعہ کے قریب عمارتوں اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ۔

متعلقہ عنوان :