بلاول بھٹی نے دوسرا ٹی ٹونٹی جتوا دیا، پاکستان کا زمبابوے کیخلاف کلین سویپ
فہد شبیر اتوار 24 مئی 2015 22:44
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24مئی۔2015ء) قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بلاول بھٹی نے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا۔ پاکستان نے ٹی ٹونٹی سیریز جیت کر زمبابوے کیخلاف کلین سویپ کر لیا۔پاکستان کی جانب سے 176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں احمد شہزاد اور مختار احمد نے اننگز کا آغاز کیا۔ قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں اوپنر بلے بازوں کی جانب سے کچھ غلط شارٹس سلیکشن بھی دیکھنے میں آئیں جس سے دونوں کھلاڑی آئوٹ ہوتے ہوتے رہ گئے۔
تاہم پاکستان کا سکور ابھی تک 44 رنز تک ہی پہنچا تھا کہ احمد شہزاد ایک اونچی شارٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ آئوٹ ہو ہی گئے۔ انہوں نے تین چوکوں کی مدد سے 17 گیندوں پر 18 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی نعمان انور نے آتے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا تاہم وہ بائونڈری کے قریب کیچ آئوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔(جاری ہے)
نعمان انور نے صرف 9 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 18 رنز بنائے۔
اس کے بعد آنے والے سینئر کھلاڑی شعیب ملک نے اس مرتبہ پھر شائقین کرکٹ کو شدید مایوس کیا اور رن آئوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ شعیب ملک نے صرف 7 رنز بنائے۔ پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے بلے باز مختار احمد نے آج بھی اچھی کارکردگی کا مظاہر کیا اور صرف 40 گیندوں پر 62 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ 117 رنز کے سکور پر پاکستان کو چوتھا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب مختار احمد بھی ایک اونچی شارٹ کھیلنے کی کوشش میں بائونڈری کے قریب سیبانڈا کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے زمباوین بائولر سکندر رضا نے ان کی وکٹ حاصل کی۔ اس کے بعد کپتان شاہد آفریدی نے بھی اپنی پرانی روایت برقرار رکھی اور صرف 7 رنز بنا کر کیچ آئوٹ ہو گئے۔ اس کے فوری بعد ہی عمر اکمل بھی آئوٹ ہوتے بال بال بچے جب زمباوین کھلاڑی ان کیچ کا پکڑ کر بائونڈری پر گر گیا جس پر ایمپائر نے چھکا دیدیا۔ اس کے بعد عمر اکمل سنبھلے اور پاکستانی ٹیم کا سکور 152 رنز تک پہنچایا تاہم اس کی اگلی ہی گیند پر وہ ایل بی ڈبلیو ہو کر واپس چلے گئے۔ عمر اکمل نے 21 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔ اس کے بعد آئوٹ ہونے کی باری انور علی کی تھی جو غلط شارٹ کھیلنے کی کوشش میں صرف 2 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔ پاکستانی ٹیم کو چھٹا نقصان نوجوان کھلاڑی رضوان کی صورت میں اٹھانا پڑا۔ محمد رضوان بھی خاطر خواہ کارکردگی کا دکھا سکے اور صرف 6 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ ایک وقت میں ایسا لگ رہا تھا کہ یہ میچ پاکستان کے ہاتھوں سے نکل چکا ہے مگر اس موقع پر بلاول بھٹی نے پاکستانی ٹیم کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دیا اور میچ کے آخری اوور میں ایک چھکا اور چوکا مار کر قومی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ واضع رہے کہ زمبابوے کی جانب سے پاکستان کو جیت کیلئے 176 رنز کا ٹارگٹ دیا گیا تھا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.