آصف زرداری کو خطرناک موذی مرض لاحق ہے، سینئر صحافی ہارون الرشید کا دعوی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 24 مئی 2015 22:19

آصف زرداری کو خطرناک موذی مرض لاحق ہے، سینئر صحافی ہارون الرشید کا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24مئی۔2015ء)سینئر صحافی ہارون الرشید نے انکشاف کیاہے کہ سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری بائی پولر کے مریض ہیں ، وہ کچھ بھی کرسکتے ہیں ، زرداری صاحب کا بھی کمال ہے اب وہ آخری حد سے گزر جانے کے لئے تیار ہیں۔نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ہارون الرشید کاکہناتھاکہ بائی پولر کا مریض کسی کو قتل کرسکتا ہے، خود کشی کرسکتا ہے، وہ یہ نہیں کہہ رہے کہ زرداری ایسا کریں گے لیکن ہر وقت دھڑکہ لگا رہتا ہے، بیمار آدمی ہے، شوگراور دل کا مرض ہے، مرزا صاحب ان کے اعصاب آزمانے پر تلے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اُن کاکہناتھاکہ اگرکسی کا جھگڑا ہے تو عدالت میں جائے، کوئی ثالث مقرر کرو، یہ ہمارے لیڈر ہیں شرم آتی ہے ان کی حرکتوں پر کہ یہ کس طرح ملک کو برباد کررہے ہیں، کوئی انہیں پرواہ نہیں ہے ملک کتنے بڑے کرائسز میں ہے، ٹیرر ازم کی گرفت میں ہے، مہنگائی بڑھ رہی ہے تعلیمی نظام تباہ ہوچکا ہے، ٹیکس وصولی کا نظام تباہ ہوچکا ہے، خلق خدا روتی پھرتی ہے، بجٹ آنے والا ہے اور بجٹ میں جو کچھ اسحاق ڈار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اس کے تیور ابھی سے نظر آرہے ہیں اور ان لوگوں کو ذاتی مسئلے چھپانے کی پڑی ہے ،یہ ان کا ظرف ہے اس پر سوائے دکھ کے اظہار کے اور کیا کیا جاسکتا ہے۔