گھوٹکی آپریشن میں اہم کامیابی ، ڈاکوں کے ٹھکانے تباہ ، 12پولیس چوکیاں قائم کچے کے علاقے کو کلیئر قرار دے دیا گیا

اتوار 24 مئی 2015 22:10

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء)گھوٹکی کے کچے کے علاقے میں جاری آپریشن میں رینجرز اور پولیس نے ڈاکوؤں کے اہم ٹھکانوں پر کنٹرول حاصل کر کے آگ لگا دی ہے جبکہ کچے کے تمام علاقے کو کلیئر قرار دے کر12 چوکیاں قائم کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ناصر آفتاب کے مطابق ڈاکوؤں کے خلاف پولیس اور رینجرز کی دن رات کی کارروائیوں سے اہم کامیابیاں ملی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈاکو گڈو شر کی پناہ گاہ کو بھی تباہ کر کے یہاں پولیس چوکی قائم کر دی گئی ہے۔آپریشن کے دوران مقابلے میں مارے جانے والے ڈاکوؤں کی قبریں بھی ملی ہیں۔