جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے رہنماؤں کی مولانا عبدالواسع کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کی مذمت

اس طرح کے بذدلانہ اقدام سے جے یو آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے جذبے اور حوصلے پشت نہیں کئے جا سکتے۔مولانا تاج محمد ناہیوں

اتوار 24 مئی 2015 22:10

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء) جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات مولانا تاج محمد ناہیوں اور معاون سیکریٹری ہمایوں خان مندوخیل نے اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی مولانا عبدالواسع کی گاڑی پر ضلع پشین میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے بذدلانہ اقدام سے جے یو آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے جذبے اور حوصلے پشت نہیں کئے جا سکتے۔

(جاری ہے)

اپنے مشترکہ بیان میں ان رہنماؤں نے ضلع لورالائی بلوچستان میں جے یو آئی بلوچستان کے نائب امیر رکن قومی اسمبلی مولانا امیر زمان کے گھر پر حملے اوراپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی مولانا عبدالواسع کی گاڑی پر ضلع پشین میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت امن و امان کے قیام میں مکمل ناکام ہو چکی ہے دہشت گردی میں ملوث کسی دہشت گرد کو اب تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صرف تماشائی کا کردار ادا کر رہی اسے اپنی ناکامی قبول کرتے ہوئے فوری مستعٰفی ہو جانا چاہئیے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے دوسری طرف صوبائی حکومت لوٹ مار اور کرپشن میں بھی مصروف ہے اور سب ٹھیک ہے کا راگ الاپ رہی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ قائدین جمعیت پر ہونے والے حملوں میں ملوث مجرموں کو فوری گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور قرارواقعی سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :