ایم کیو ایم نے رواں مالی سال کے بجٹ کیلئے وزیر اعلی سندھ کو تجاویز بھجوادیں

اتوار 24 مئی 2015 22:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء) ایم کیوایم نیرواں مالی سال کے بجٹ کیلئے وزیراعلی سندھ کوتجاویزبھجوادی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے اراکین سندھ اسمبلی کی جانب سے صنعتی ایریاکی ترقی کیلئے دوارب روپے مختص کرنے کی تجویزبھی دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈرخواجہ اظہارالحسن کی جانب سے تجاویزپرمشتمل خط وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کو بھجوادیا گیا ہے۔خواجہ اظہارالحسن کاکہناہے کہ حکومت رواں مالی سال کے بجٹ میں شہری علاقوں سے ہونیوالی زیادتی اورناانصافیوں کا ازالہ کرے۔