میرے بیٹے کے اغواء کاروں سے براہ راست بات چیت ہوسکتی ہے،یوسف رضا گیلانی

فون آنا بڑی پیش رفت ہے، میں نہیں جانتا میرے ساتھ فون پر کس نے بات کی،سابق وزیر اعظم کی صحافیوں سے گفتگو

اتوار 24 مئی 2015 21:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ انکے مغوی بیٹے علی حیدر گیلانی کی بازیابی کے حوالے سے اغواء کاروں سے براہ راست بات چیت ہوسکتی ہے۔ اتوار کے روز یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اطلاعات تھیں کہ اغواء کار ڈرون حملے میں ہلاک ہوچکے ہیں۔ مجھے فون آیا کہ علی حیدر گیلانی خیریت سے ہے،میں ان افراد سے بات کر سکتا ہوں جو مستند ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں خفیہ ایجنسیوں نے بتایا ہے کہ آپ کا بیٹا پاکستان میں نہیں ہے۔ افغانستان میں اغواء کاروں کے پاس ہیں۔ افغانستان کا دورہ اسی لئے کیا جہاں میں نے افغان صدر کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بھی ایک بڑی پیش رفت ہے کہ اغواء کاروں کا کا فون آیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اغواء کاروں سے ثالث کے ذریعے بات ہوسکتی ہے میں نہیں جانتا کہ میرے ساتھ فون پر کس نے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے حالیہ دورہ افغانستان کے دوران افغان حکام کے ساتھ میرے اور سلمان تاثیر کے بیٹے کے حوالے سے بات کی تھی۔

متعلقہ عنوان :