منظور احمد وٹوکی شاد باغ میں 6بچوں کے زندہ جل جانیوالے غم زدہ والدین سے ان کی انکی رہائشگاہ پراظہار تعزیت
اتوار 24 مئی 2015 21:33
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء ) پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹوشاد باغ میں 6بچوں کے زندہ جل جانیوالے غم زدہ والدین کے ہاں انکی رہائشگاہ پر دعا میں شامل ہونے کے لیے گئے۔ انکے ہمراہ سہیل ملک، دیوان محی الدین، حاجی عزیزالرحمن چن، عابد صدیقی اور دوسرے کارکنان موجود تھے۔ صدر پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب نے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی۔
اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ اگر فائر بریگیڈ کی گاڑی تھکا سٹارٹ نہ ہوتی تو ہو سکتا تھا کہ کچھ بچوں کی جان بچ جاتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ ریسکیو 1122 بھی تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے مقامی لوگوں کے رکشوں پر زخمی بچوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سانحہ شادباغ نے پنجاب حکومت کی گڈ گورننس پر کئی سوالات کھڑے کر دئیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت میٹروبس پر 74 ارب روپے اور میٹروٹرین پر 162ارب روپے خرچ کر رہی ہے لیکن لاہور جیسے شہر میں شہری سہولتوں کے علاوہ ایمرجنسی سہولتوں کی حالت شرمندگی کی حد تک خراب ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ حیران ہیں کہ پنجاب حکومت کی عوام کے لیے کونسی ترجیحات وقف ہیں میاں منظور احمد وٹو نے بچوں کی والدہ محترمہ سے بھی تعزیت کی۔ اس موقع پر بچوں کے والد نے بھی ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کی مجرمانہ غفلت کا بڑے کرب سے ذکر کیا اور کہا کہ اگر یہ وقت پر پہنچ جاتے تو ہو سکتا تھا کہ انکے بچے آج انکے ساتھ موجود ہوتے۔مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.