Live Updates

19سال بعد قذافی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے آیا ، پاکستانی ٹیم شائقین کرکٹ کو مایوس نہیں کریگی ،عمران خان

اس سے پہلے 1996کے ورلڈ کپ کے فائنل میں قذافی اسٹیڈیم گیا تھا ‘ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو

اتوار 24 مئی 2015 21:23

19سال بعد قذافی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے آیا ، پاکستانی ٹیم شائقین کرکٹ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء ) پاکستان تحریک انصا ف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ 19سال بعد قذافی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے جارہا ہوں ، امید کرتا ہوں میچ سنسی خیز ہوگا اور پاکستانی ٹیم شائقین کرکٹ کو مایوس نہیں کریگی ،اس سے پہلے 1996کے ورلڈ کپ کے فائنل میں قذافی اسٹیڈیم گیا تھا ، پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کا کریڈٹ زمبابوے ٹیم دونگا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد سے لاہورآمد کے بعد ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ان کی اہلیہ ریحام خان اور وزیرا علیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک ،اور جہانگیر ترین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئند بات ہے لیکن اس کا کریڈٹ زمبابوے کرکٹ ٹیم کو دینا چاہیے جنہوں نے کڑے وقت میں پاکستان کو دورہ کیا اور پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ زمبابوے کے دورے کے بعد امید ہے کہ دوسرے ممالک کی ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کرینگی ۔ انہوں نے سکیورٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ مجھے تو سکیورٹی کے انتظامات بہت اچھے نظرا ٓرہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ میں 19سال بعد قذافی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کیلئے جارہا ہوں اس سے پہلے 1996کے ورلڈ کپ کے فائنل میں گیا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ میرے زمانے میں توٹونٹی میچز نہیں ہوا کرتے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ امید کرتا ہوں کہ پاکستانی ٹیم میچ میں اچھی پرفارمنس دیکھائے گی اور شائقین کرکٹ کومایو س نہیں کرینگی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :