اسلام آبا پولیس کاسر چ آ پر یشن ‘23مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں

اتوار 24 مئی 2015 21:19

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء ) اسلام آبا پولیس نے سر چ آ پر یشن کے دوران23مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ۔یہ سر چ آ پر یشن سیکٹرایف ٹین اور گر د ونو اح میں کیا گیا ۔ایس ایس پی اسلام آ باد نے کہا کہ تمام پولیس آفیسر ز اپنے متعلقہ علاقوں میں چیکنگ کو مزید مو ثر بنا تے ہو ئے شہر کے مختلف علاقوں میں اہم مقامات کی سیکو ر ٹی اور گشت بڑھائیں تاکہ جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھی جا سکے اور ان کے مذموم مقاصد کو ناکام بنا یا جا سکے ۔

اس سر چ آ پر یشن سے وفا قی دارلحکومت کی سیکو ر ٹی کو فول پر وف بنا نے کے ساتھ جر ائم پیشہ افراد سے شہر کو محفو ظ بنا نے میں مدد ملے گی ۔ تفصیلا ت کے مطا بق آئی جی اسلام آ باد طا ہر عالم خا ن کی خصوصی ہدایات پر اسلام آباد پولیس نے سرچنگ و کومنگ کا ایک جامع پلان تشکیل دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس پلان کے مطابق اسلا م آباد کیتمام زونل آفیسرز،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جر ائم پیشہ عنا صر پر کڑی نظر رکھیں اور ان کے خلا ف سخت کا رروائی عمل میں لا ئیں اپنے علاقوں میں ان جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھیں ۔

تما م ایس ایچ اوز اپنے اپنے ایر یا میں سر چنگ و کو منگ کوجا ر ی رکھتے ہو ئے مشکو ک ومشتبہ افراد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔تا کہ ان کے مذمو م مقاصد کو نا کا م بنا یا جا سکے ۔ ان ہدایات کی روشنی میں تھانہ شالیمار کے علاقے سیکٹر ایف ٹین اور گر د ونو اح میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا ۔ دوران سر چنگ پولیس ٹیمو ں نے23مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر تحقیقا ت شروع کر دی ہے ۔

اس سر چ آ پر یشن کا بنیا د ی مقصداسلام آباد کو جرائم پیشہ عناصرسے پاک کرنا اور اسلام آباد کی سیکو رٹی کو فول پر وف بنا نا ہے تا کہ کو ئی شر پسند عناصر اپنے مذ مو م مقا صد میں کا میا ب نہ ہو سکے ۔ ایس ایس پی اسلام آ با د نے تمام ایس ایچ اوزکی کارکردگی کو سراہا ہے ۔ ایس ایس پی اسلام آباد نے کہا کہ تمام پولیس آفیسر ز اپنے متعلقہ علاقوں میں چیکنگ کو مزید موثر بنائیں ۔ سر چنگ و کو منگ کو جا ر ی رکھا جا ئے اور شہر میں اہم مقاما ت کی سیکو ر ٹی کو سخت کر یں گشت بڑھائیں تاکہ جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھی جا سکے اور ان کے مذموم مقاصد کو ناکام کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :