سعودی عرب میں شیعہ مسجد پر خود کش حملہ خطرناک رجحان کا عکا س ہے‘داعس مسلم امہ کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن چکی ہے،امت مسلمہ کو داعش کے فتنہ کے خلاف متحد ہونا ہوگا

چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامدر ضا کا پارٹی عہدیداران و کارکنان سے خطاب

اتوار 24 مئی 2015 21:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں شیعہ مسجد پر خود کش حملہ خطرناک رجحان کا عکا س ہے،داعس مسلم امہ کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن چکی ہے،امت مسلمہ کو داعش کے فتنہ کے خلاف متحد ہونا ہوگا،مسلک کے اختلاف کی بنیاد پر خون ریزی کرنے والے اسلام دشمن طاقتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں،فرقہ وارانہ انتہا پسندی عالم اسلام کیلئے زہر قاتل بن چکی ہے۔

وہ اتوار کو یہاں گلگت روانگی کے وقت پارٹی عہدیداران و کارکنان سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یمن جنگ کا خاتمہ امت مسلمہ کے مفاد میں ہے۔اسلامی ممالک باہمی لڑائیوں کی وجہ سے دنیا میں مذاق بنے ہوئے ہیں۔فرقہ وارانہ اختلافات کو قتل و غارت گری میں بدلنا استعماری طاقتوں کی گریٹ گیم کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ بجٹ سے پہلے ملک میں مہنگائی کا طوفان حکومتی نا اہلی کا نتیجہ ہے۔

حکومت بجلی مہنگی کرنے سے باز رہے۔اقوام متحدہ بھارتی وزیر دفاع کے دھمکی آمیز بیان کا نوٹس لے۔حکومت مہنگائی ختم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔مہنگائی کے طوفان نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور لوڈشیڈنگ نے کاروبار زندگی معطل کر رکھی ہے۔اتحاد بین المسلیمن ہی عالم اسلام کی بقاء اور استحکام کی ضمانت ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ظلم بڑھنے سے وادی میں پاکستانی پرچم لہرانے کی تحریک بڑھ رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :