ملک دشمنوں نے ہم پر جنگ مسلط کر رکھی ہے ‘اسلام اور مسلمان نشانے پر ہیں ، امن کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے‘ضرب عضب ‘ کراچی آپریشن کامیاب کرنا ہے تو بھارت و امریکہ کی مداخلت کا خاتمہ کرنا ہو گا ،کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق متنازعہ علاقہ ہے ، بھارت کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے ‘پاکستان عالم اسلام کا دفاعی مرکز ہے ‘اس کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے

امیرجماعۃ الدعوۃپاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید کا سیرت النبی کانفرنس سے خطاب

اتوار 24 مئی 2015 21:10

ملک دشمنوں نے ہم پر جنگ مسلط کر رکھی ہے ‘اسلام اور مسلمان نشانے پر ہیں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء) امیرجماعۃ الدعوۃپاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ ملک دشمنوں نے ہم پر جنگ مسلط کر رکھی ہے ‘اسلام اور مسلمان نشانے پر ہیں ، امن کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے‘ضرب عضب ‘ کراچی آپریشن کامیاب کرنا ہے تو بھارت و امریکہ کی مداخلت کا خاتمہ کرنا ہو گا ،کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق متنازعہ علاقہ ہے ، بھارت کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے پاکستان عالم اسلام کا دفاعی مرکز ہے اس کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

وہ یہاں بنی گالہ میں سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر چئیرمین فلاح انسانیت فاؤیشن حافظ عبدالرؤف اور جماعۃ الدعوۃ اسلام آباد کے امیر شفیق الرحمن نے بھی خطاب کیا پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا کہ مسلم ممالک میں غیر مسلموں کا قتل بھی اسی طرح حرام ہے جس طرح مسلمانوں کا قتل حرام ہے ، اسلام کے نام پر قتل کرنے والے جہاد نہیں فساد پھیلا رہے ہیں ،دشمنان اسلام مسلمانوں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس مقصد کیلئے فرقہ وارانہ قتل و غارت گری، تخریب کاری و دہشت گردی کو بھڑکایا جارہا ہے۔ جماعۃالدعوۃ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی سازشوں کو بے نقاب کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ ہم پر بار بار پابندیوں کے اعلانات کئے جارہے ہیں۔پاکستان میں امن و امان کی بحالی بیرونی قوتوں کی سازشوں کے توڑ کا بہترین ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلما نوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کے لیے فلمیں بنائی جا رہی ہیں ،آزادی اظہار کے نام پرنبی کریمؐ کے خاکے شائع کر کے مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکایا جا رہا ہے امریکی پادری مسلمانوں کی مساجد کے سامنے قرآن کی بے حرمتی کرتے ہیں قرآن کو جلایا جاتا ہے حرمت رسولؐ اور حرمت قرآن کے لیے جماعۃ الدعوۃ اپنا کردا ر ادا کرے گی حافظ محمد سعید نے کہا کہ پاکستان میں تخریبی کارروائیوں اور دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے سیاسی و عسکری قیادت بھی اس بات کا اعتراف کر چکی ہے اب صرف بیانات نہیں بلکہ عملی کام ہونا چاہیے دہشت گردی کا اس وقت تک خاتمہ نہیں ہو سکتا جب تک بھارت و امریکہ کی مداخلت ختم نہیں ہو جا تی انہوں نے کہا کہ قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحدہونا ہے جنگیں صرف فوجیں نہیں لڑا کرتیں بلکہ قومیں لڑا کرتی ہیں پاکستان کے دفاع کے لیے ہر طبقے کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا حافظ سعید نے کہا کہ کشمیری آزادی کے لیے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں ہم ان کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن چئیرمین حافظ عبدالرؤف نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ معاشی ہے ان کی محرومیاں دور کرنے کے لیے مخیر حضرات کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا تھر کے علاقے میں پنجاب سے تعلق رکھنے والوں نے پانی کے لیے سولر پراجیکٹس لگا کر ان کے زخموں پر مرحم رکھا ہے انہوں نے کہا کہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں مختلف منصوبوں کا آغاز کر دیا ہے جبکہ روزگار کے لیے خودکفالت پروگرام شروع کر رکھا ہے جس کے خاطر خواہ نتائج مل رہے ہیں ۔