وہاڑی،شہر بھر میں گیس ری فلنگ دھڑلے سے جاری ، انتظامیہ خاموش ، عوامی وسماجی حلقوں کا احتجاج

اتوار 24 مئی 2015 21:09

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء ) شہر بھر میں گیس ری فلنگ دھڑلے سے جاری ، انتظامیہ خاموش ، عوامی وسماجی حلقوں کا احتجاج، وزیر اعلیٰ پنجاب نوٹس لیں ، واقعات کے مطابق شہر بھر کے بازاروں اور گلیوں میں گیس ری فلنگ ما فیا چھا یا ہواہے اور دھڑلے سے چھوٹی مشینوں کے ذریعے گیس ری فلنگ کی جاتی ہے اور محکمہ سول ڈیفنس خاموش ہے جس پر عبدالرشید ، محمد اشرف، ساجد حسین ، محمداسلم ، محمدنواز، اجمل علی ، راشد علی ، محمد خالد ، محمد یوسف ، سرفراز احمد ، نذیر احمد ، ابرارحسین ودیگر نے احتجاج کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب ، کمشنر ملتان ڈویژن اور ڈی سی او نا صر جمال ہو تیانہ ودیگر متعلقہ اعلیٰ حکام سے گیس ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جا ئے تاکہ کوئی بڑا سانحہ رونما نہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :