میلسی ،قدرت کا کرشمہ، زمیندار کی 2لڑکیاں آپریشن کے بعد لڑکے بن گئے ،علاقے میں جشن ،والدین کااظہار تشکر

اتوار 24 مئی 2015 21:05

میلسی ،قدرت کا کرشمہ، زمیندار کی 2لڑکیاں آپریشن کے بعد لڑکے بن گئے ،علاقے ..

میلسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء)قدرت کا کرشمہ زمیندار کی 2لڑکیاں آپریشن کے بعد لڑکے بن گئے علاقے میں جشن ،والدین کااظہار تشکر۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق میلسی کے موضع تیل چراغ کے کاشتکار کی دولڑکیاں 13سالہ ثریا شہباز،اور اڑھائی سالہ عروج فاطمہ آپریشن کے بعد لڑکے بن گئے ہیں ان کے والد محمد شہباز خان بلوچ ،چچامحمد زمان خان ،کزن غلام عباس خان نے میڈیا کو بتایا کہ میری چھوٹی بیٹی عروج فاطمہ کے پیٹ میں دردہوا تو اسے میلسی میں پرائیویٹ ڈاکٹر ثریا بخاری کو چیک کرایا جس نے اسے رسولی قرار دیا اس کے بعد بہاولپور کے ڈاکٹر محمد ذوالفقار انجم کو دکھا یا تو انہوں نے مردانہ خصوصیات کاانکشاف کیااس کے بعد اپنی 13سالہ ثریا شہباز کو بھی چیک کرایا تو ڈاکٹر نے اسے بھی مرد قرار دیا جس پر ان کے ایکسر ے ،ٹیسٹ ڈی این اے وغیر ہ کرائے گئے تو ڈاکٹر نے آپریشن کرانے کا مشورہ دیا جس پر دونوں لڑکیوں کے کامیاب آپریشن ہوئے اور وہ دونوں لڑکے بن گئے ہیں اب عروج فاطمہ کانام بد ل کر محمد عبداﷲ جبکہ ثریا شہباز کانام سمیع اﷲ رکھا ہے محمد شہباز خان بلوچ نے کہا کہ یہ اﷲ تعالیٰ کا کرشمہ ہے کہ پہلے میری چار بیٹاں اور ایک بیٹا تھا اب اﷲ تعالیٰ نے 2بیٹاں اور 3بیٹے بناکر نواز دیا ہے ہم اﷲ تعالیٰ کا جتنا شکر اداکریں کم ہے انہوں نے کہا کہ ان لڑکیوں کی عادات شروع سے ہی لڑکیوں جیسی نہ تھیں 13سالہ بیٹی کو موٹر سائیکل چلانا اور مردوں جیسے کام اور کھیلوں میں دلچسپی تھی اب دونوں بیٹوں کے ختنے بھی کرائے گئے ہیں اور وہ پوری طرح صحت مند ہیں اس بارے القاسم مثالی سکول کے پرنسپل مہر ریاض احمد نے بتایا کہ ثریا شہباز 6سال سے ہمارے سکول میں زیر تعلیم ہے لڑکیوں کے ساتھ بیٹھ کر پڑھتی تھی مگر آواز لڑکوں جیسی تھی اور کھیلتے ہو ئے کسی کے قابو میں نہیں آتی تھی اس بارے آپریشن کر نے والے ڈاکٹر محمد ذوالفقار انجم نے میڈیا کو بتایا کہ بچوں کے آپریشن کامیاب ہو گئے ہیں اب یہ مردوں کی طرح نارمل زندگی گزار سکیں گے کھبی کھبی اﷲ تعالیٰ ایسے کرشمے دکھا کر اپنی موجود گی کا احساس دلاتا ہے دریں اثناء اس کرشمے پر علاقے میں جشن کاسماں ہے اور ان کے والدین اظہار تشکر کررہے ہیں۔