بلدیاتی انتخابات، خیبرپختونخواکے 41 ہزار سے زائد نشستوں کیلئے 84 ہزار 420 امیدوار میدان میں

اتوار 24 مئی 2015 21:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء) خیبر پختونخوا میں 30 مئی کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کیلئے صوبے میں 41 ہزار سے زائد نشستوں کے لیے 84 ہزار 420 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ انتخابات کے لیے گیارہ ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز قائم کردیے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق صوبہ ویلیج اور محلہ کونسلوں کی 39 ہزار800 نشستوں پر غیر جماعتی بنیادوں پر انتخابات کرائے جا رہے ہیں، جنرل کونسلرز کی 23 ہزار111 نشستوں کے لیے تقریباً 39ہزار امیدوار میدان میں ہیں ،خواتین ،مزدور، کسان ،نوجوانوں اور اقلیتوں کیلئے تقریباً 17ہزار کے قریب نشستیں مخصوص کی گئی ہیں ، خواتین کی 6ہزار678 نشستوں پر 7 ہزار680سے زائد امیدوار میدان میں ہیں۔

مزدور، کسان کیلئے 3ہزار339 مخصوص نشستوں پر 15 ہزار 700 امیدوار اپنی قسمت آزمائیں گے،نوجوانوں کی 3 ہزار 339 نشستوں پر 14 ہزار224 امیدوار اقلیتوں کی 3 ہزار 339 نشستوں پر صرف 349 امیدوار میدان میں ہیں۔

(جاری ہے)

ضلع اور تحصیل کونسلوں کے 2ہزار کے قریب وارڈز تشکیل دیے گئے ہیں جن میں جماعتی بنیادوں پر انتخابات کرائے جا رہے ہیں ،تحصیل کونسل کے 978 وارڈزمیں 5 ہزار 907 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ ضلع کونسل کے 978 وارڈز میں 5 ہزار480 امیدوار میدان میں ہیں ، مجموعی طور پر صوبہ میں 84 ہزار 420 امیدواروں میں سے 41 ہزار762 امیدواروں کا انتخاب کیا جائیگاجس کیلئے پولنگ سکیم بنائی گئی۔

صوبہ میں مجموعی طور پر 11 ہزار 211 پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے جس میں مردوں کیلئے 3ہزار428،خواتین پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 3 ہزار 59 ہے جبکہ مردوں اور خواتین کی مشترکہ پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 4 ہزار724 ہے۔

متعلقہ عنوان :