ملک کا ہر فرد بھارت کی دہشتگردی کا سامنا کرنے کو تیار ہے ، ثروت اعجاز قادری

پاکستان ہماری شان آن ،ہمارے اسلاف کا اثاثہ ہے ،تحفظ ہم اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر کرینگے ،سر براہ پاکستان سنی تحریک

اتوار 24 مئی 2015 21:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء) سر براہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کا ہرفردبھارت کی دہشتگردی کا سامنا کرنے کو تیار ہے ،پاکستان کے دشمنوں کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینگے ،یہ پہلا موقع ہے کہ بھارتی وزیر نے دوسرے ملک میں دہشتگردی کی وکالت کی ہے ،بھارتی وزیر دفاع دہشتگردوں کے سرغنہ ہیں ان کا بیان کھلی دہشتگردی اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ،بھارت جتنی چاہے دہشتگردی کرلے پاکستان کے محب وطن عوام ملک کی سلامتی اور دہشتگردی کے خلاف کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے ،بھارت نے جو کانٹے پاکستان میں بچھائے ہیں ان ہی کانٹوں سے بھارت کا مقابلہ کرینگے ،پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کے ٹھوس شوائدملے ہیں عالمی برادری بھارتی دہشتگردی کا نوٹس لے اور اس پر اقتصادی پابندی عائد کی جائے،بھارتی وزیر دفاع کا بیان انتہائی خطرناک اور دہشتگردوں کو پرموٹ کرنے کا عندیہ ہے جس کی ہر سطح پر مذمت کی جانی چاہیے ،پاکستان کے دفاع کیلئے بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ طن تیار ہیں ،حکومت اور پاک فوج نے آواز دی تو ملک کا بچہ بچہ ملک کے دفاع کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کریگا،پاکستان سنی تحریک بھارتی سازشوں اور دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پاک فوج کے ساتھ ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارتی وزیر دفاع کے دھمکی آمیز بیان اور دہشتگردوں کو سپورٹ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بھارت پاکستان کو مستحکم اور ترقی یافتہ ملک نہیں دیکھنا چاہتا،پاک چین اقتصادی منصوبوں سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ،انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کی آنکھیں نکال دینگے،ہمارا جینا اور مرنا پاکستان کیلئے ہے ،پاکستان ہماری شان آن اور ہمارے اسلاف کا اثاثہ ہے جس کا تحفظ ہم اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر کرینگے ،بھارتی سازشوں کو منہ توڑ جواب دینگے ،حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان جماعتوں پر گہری نظر رکھیں جو بھارتی مقاصد کیلئے کام کررہی ہیں ،۔

متعلقہ عنوان :