لاہور میں حسب معمول 7 اتوار بازار لگائے گئے

اتوار 24 مئی 2015 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کے حکم پر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی انسپکشن ٹیم نے امین اکبر چوپڑا ڈسٹرکٹ آفیسر (مانیٹرنگ اینڈ انکوائری) کی سربراہی میں مختلف اتوار بازاروں کو چیک کیا جن میں مون مارکیٹ اقبال ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن ،وحدت کالونی، گلشن راوی اور بیگم کوٹ شامل ہیں۔ لاہور میں حسب معمول 07 اتوار بازار لگائے گئے۔

ڈی سی او لاہور کی ہدایت پر سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کا ہفتہ وار جائزہ لیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کل34سبزیوں میں سے17 سبزیوں (آلو پکا چھلکا، پیاز، ادرک چائنہ، پالک، کھیرا فارمی، کھیرا دیسی، کریلے فارمی، کریلے دیسی، ٹینڈیاں فارمی، ٹینڈے دیسی، گھیا توری، گھیا کدو، سبزمرچ دیسی، شملہ مرچ، بھنڈی ، میتھی اور تراں)کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور12سبزیوں (ٹماٹر، بینگن، پھلیاں، لیموں دیسی، بندگوبھی،پھول گوبھی، اروی، مٹر، مولی، آم کچا، گاجر چائنہ اور حلوہ کدو) کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ05 سبزیوں (لہسن دیسی، لہسن چائنہ، ادرک سنگاپور، آلو کچا چھلکا اور سبز مرچ فارمی )کی قیمتیں برابر رہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح کل30پھلوں میں سے10پھلوں( اسٹابری ، آڑو سپیشل ،خوبانی پیلی، آلوچہ، آلو بخارا، خربوزہ، خربوزہ گول ،مکئی کے سٹے ،تربوز اور فالسہ )کی قیمتوں میں کمی ہوئی13پھلوں(سیب میدانی، کالا کولو ایرانی، ناشپاتی،سیب سفید، سیب امری ،کینو درجن، آم سندھڑی، آم سہارنی، آم دوسہری، کیلا اول، پپیتا، گنڈیریاں اور کھجور) کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ7پھلوں(آڑو، لوکاٹ، کیلا دوم ، چیکو، آم دیسی، آم انور رٹول، خوبانی سفید اور چیکو) کی قیمتیں برابر رہیں۔ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے ہدایت کی ہے کہ عوام کو اتوار بازاروں میں سبزیوں اور پھلوں کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں تمام متعلقہ محکمے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :