تمبو،وفاقی حکومت مغربی ایجنڈے پر گامزن ہو کر مدارس کیخلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ،مولانا عبداﷲ جتک
اتوار 24 مئی 2015 20:27
تمبو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء )جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی نائب امیر مولانا عبداﷲ جتک نے کہاکہ وفاقی حکومت مغربی ایجنڈے پر گامزن ہو کر مدارس کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے دینی مدارس کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ میں ناکامی کے بعد اب بلوچستان کی عوام کو حج کی سعادت سے دور رکھنے کیلئے پندرہ ہزار درخواستیں جمع ہونے کے باوجود صرف ڈھائی ہزار کوٹہ دیا گیا ہے جو بلوچستان کی عوام کے ساتھ سراسر نا انصافی کے مترادف ہے بلوچستان حکومت امن امان قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے مسخ شدہ لاشوں کو سلسلہ بھی جاری ہے مولانا فضل الرحمن اور مولانا عبداواسیع کے حملے میں ملوث عناصر کو گرفتار نہ کرنا جے یو آئی کو احتجاج پر مجبور کرنا ہے ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاکڑ عبدالوھاب رند عبدالقیوم رند بھی موجود تھے مولانا عبداﷲ جتک نے کہاکہ حج کوٹہ میں پندرہ ہزار درخواستوں کے بدلے میں صرف ڈھائی ہزار کا سرکاری کوٹہ دینا بلوچستان عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی کے مترادف اقدام ہے وفاقی حکومت اپنے فیصلے پر فوری طور پر نذرثانی کرتے ہوئے بلوچستان کے حاجیوں کے سرکاری کوٹہ میں اضافہ کیا جائے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ مولانا فضل الرحمن اور مولانا عبداواسیع کے حملے میں ملوث عناصر کو گرفتار نہ کرنا جے یو آئی کو احتجاج پر مجبور کرنا ہے بلوچستان حکومت امن امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے دینی مدارس کے خلاف کارروائی مغربی ایجنڈے کو فروغ دینے کے سوا کچھ بھی نہیں ہے جس میں ان کو ناکامی کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں ہوا ہے کیونکہ دینی مدارس اسلام کے قلعہ ہیں جن میں اﷲ اور اس کے رسول ﷺ کے دین کی تعلیمات دی جاتی ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
پنجاب حکومت کا طلباء کو الیکٹرک بائیک کے ساتھ پٹرول بائیک بھی دینے کا فیصلہ
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.