ضرب عضب میں قربانیاں پیش کرنیوالوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، حکومت ،سکیورٹی ادروں کو درود اور بارود والوں میں سے کسی ایک کو چنناہوگا ،جماعت اہلسنت بلوچستان

اسلام اور پاکستان کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،ایسے مدارس جہاں مذہب کے نام پر داعش ،طالبان کے لشکر پنپ رہے ہیں کو سیل کیا جائے،مفتی محمد صدیق قادری ،علامہ محمد ساجد قادری ودیگر کا خطاب

اتوار 24 مئی 2015 20:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء ) جماعت اہلسنت پاکستان بلوچستان کے صوبائی دفتر میں صوبائی اور ضلعی عہدیداروں کا اتحاد اہلسنت کیلئے اہم اجلاس ہوا جسکی صدارت صوبائی امیر مفتی محمد صدیق قادری نے کی اور اجلاس سے مفتی محمد صدیق قادری محمد ذیشان رضاقادری اور علامہ محمد ساجد قادری نے خطاب کرتے ہو ا کہا کہ علماء و مشائخ کو خانقاہو ں سے نکل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگاجس طرح اکابرین اہلسنت نے حق اور سچ کی خاطر اپنی جانیں قربان کی ملک پاکستان کے تحفظ کیلئے پاکستان بننے سے لیکر آج تک اہلسنت نے جو کردار ادا کیا ہے وہ تاریخ کے سنہری حروف میں لکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر ہو نے والی دہشت گردی سے ہما را دامن پاک ہے ہم دنیا کو اسلام کا اصل پیغام پہنچارہے ہیں اور یہ بتانا چاہتے ہیں کہ اسلام امن اور سلامتی کا مذہب ہے اسلام طالبان یا گلے کاٹنے والوں کا مذہب نہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اہلسنت مذہبی جنونیت کی مخالفت کرتی ہے مدارس کا چیک اینڈبیلنس ہونا چاہئے جہاں پر مذہب کے نام پر داعش اور طالبان کے لشکر پنپ رہے ہیں ان مدارس کو سیل کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ہم آپریشن ضرب عصب میں قربانیاں پیش کرنے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں کہ ہماری افواج نے اس ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں وہ قابل تحسین ہے ہمیں اپنے اختلافات کو بالا طا ق رکھ کر ملکی بقاء کی خاطر سوچنا ہو گا دشمن ہمارے چاروں طرف اپنے ناپاک عزائم لئے کھڑا ہے ہم اسلام اور پاکستان کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کر ینگے انہوں نے کہا کہ اتحاد اہلسنت وقت کی اہم ضرورت ہے کہ بلوچستان میں علماء اہلسنت اور مشائخ کو چن چن کر شہید کیا جارہا ہے بلوچستان حکومت کوئی نوٹس نہیں لیتی انہوں نے کہا کہ ملک سے فرقہ واریت اور دہشت گردی کا خاتمہ تب ممکن ہوگا جب حکومت اور سیکیورٹی اداروں کو درود اور بارودوالوں میں سے کسی ایک کو چنناہوگا کہ حکومت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی سمجھ سے بالا ہے بارورد والے دندناتے پھر رہے ہیں جبکہ درود والوں کو گرفتار کیا جارہا ہے ۔

تاریخ گواہ ہے کہ علماء اہلسنت نے ہمیشہ امن و محبت رواراری کا درس دیا ہے ۔