مقبوضہ بیت المقدس،فلسطینی نوجوان کے حملے میں دوا سرائیلی زخمی `

اتوار 24 مئی 2015 20:13

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء) مقبوضہ بیت المقدس کے اولڈ سٹی میں ایک صیہونی تہوار کے دوران ویسٹرن ہال کی طرف جانے والے دو اسرائیلی نوجوانوں کو ایک فلسطینی نوجوان نے اتوار کے روز تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا،یہ بات حکام نے کہی۔پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے دو 17سالہ اسرائیلیوں کو پیچھے سے گھات لگا کر حملہ کرنے کے شبہ میں 19سالہ فلسطینی کو حراست میں لے لیا ہے۔

اسرائیل کی ایمرجنسی میڈیکل سروس میگان ڈیوڈ ایڈوم کا کہنا ہے کہ متاثرہ نوجوانوں کو ہسپتال لے جایا گیا،جنہیں معمولی زخم آئے ہیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے خفیہ کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے مشتبہ شخص کو تلاش کیا ہے،جو کہ اپنے گھر کی طرف واپس جارہا تھا اور اس کے قبضے سے چاقو برآمد ہوا ہے۔

(جاری ہے)

خیال کیا جاتا ہے کہ علی الصبح قریب میں پیش آنے والے حملے میں یہ استعمال کیا گیا ہو۔

حملہ ایسے وقت سامنے آیا جب یہودی شاووت یا پینٹیکوسٹ کی چھٹی منا رہے ہیں جس کا آغاز اتوار کی رات سے ہوا ہے۔چھٹی کی روایات میں پوری رات بائبل کی تعلیمات اور عبادات کی جاتی ہیں۔ویسٹرن ہال ان مقدس ترین مقامات میں سے ایک ہے جہاں صیہونیوں کو عبادت کی اجازت حاصل ہے جو کہ ایک مشہور مقام ہے۔فسلطینی عسکریت پسندوں اور صیہونی انتہا پسندوں کی جانب سے گزشتہ موسم گرما میں ادلے کے بدلے کے طور پر اسرائیلی اور فلسطینی مغویوں کی ہلاکت کے واقعات کے بعد سے یروشلم اور اس کے نواح میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

گزشتہ ماہ مشرقی یروشلم میں اسرائیلیوں کے خلاف سلسلہ وار حملوں کے طور پر ایک سرحدی پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتارنے کی کوشش پر ایک فلسطینی کو گولی مار کر ہلاک کردیاگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :