بلیک بیری کا دنیا بھ سے ملازمین کی تعداد میں کمی کا منصوبہ `

اتوار 24 مئی 2015 20:13

بلیک بیری کا دنیا بھ سے ملازمین کی تعداد میں کمی کا منصوبہ `

مونٹریال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء) موبائل فو ن کمپنی بلیک بیری دنیا بھر میں اپنے ملازمین کی تعداد میں کمی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے کیونکہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی اپنی ڈیوائس کی تجارت کو منافع بخش بنانا چاہتی ہے۔اونٹاریو کے مقام واٹرلو میں واقع کینیڈا کی کمپنی نے کہا ہے کہ ملازمتوں میں تخفیف کاروبار کے سافٹ وےئر،ہارڈوےئر اور اپلیکیشنز پر کام کرنے والے ملازمین کو متاثرکرے گا۔

جب کمپنی پلٹاؤ کے اگلے مرحلے میں داخل ہونے والی ہے،ہمارا ارادہ ہے کہ ہم اپنے ذرائع کو اس انداز سے ترتیب دیں جو ہمیں ترقی کے مواقع سے استفادہ حاصل کرنے کے قابل بنائیں اور ہمیں کاروبار کے تمام پہلوؤں میں تادیر منافع کی طرف لے جائیں،یہ بات بلیک بیری نے گزشتہ روز اے ایف پی کو دئیے گئے ایک بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

کمپنی کی خاتون ترجمان نے ملازمتوں میں تخفیف کے بارے میں مزید تفصیلات بتانے سے انکار کردیا،اس کمپنی میں فی الوقت دنیا بھر میں 7000ملازمین ہیں۔

بلیک بیری جو کہ سمارٹ فونز کے کاروبار میں صرف ایک عشرہ قبل کلیدی حیثیت رکھتی تھی،اب بڑی تنظیم نو کرنے پر مجبور ہوگئی ہے جو کہ مارکیٹ میں موبائل ڈیوائسز آجانے کے بعد اب زیادہ توجہ سافٹ وےئر اور سروسز پر مرکوز کئے ہوئی ہے۔ایک اے ڈی سی سروے میں دکھایا گیا ہے کہ بلیک بیری کا حصہ2014ء میں عالمی سطح پر سمارٹ فونز کی فروخت میں صرف0.4فیصد تھا۔بلیک بیری کا کہنا ہے کہ ہماری ترجیحات میں ایک ترجیح ہماری ڈیوائس کاروبار کو قابل منافع بنانا ہے۔اسی کے ساتھ ہمیں لازمی طور پر سافٹ وےئر اور لائسنسنگ کی مد میں ہونے والی آمدنی میں بھی اضافہ کرنا ہے،آنے والے مہینوں میں فروخت اور مارکیٹنگ میں گاہکوں کے ساتھ ہمارے معاملات میں ایک مخصوص تبدیلی نظر آئے گی۔

متعلقہ عنوان :