آئی ایس آئی کے ساتھ معاہدے کو حتمی شکل دینا باقی ہے جس میں قومی مفاد کو اولین ترجیح دی جائے گی،افغان انٹیلی جنس

اتوار 24 مئی 2015 18:05

آئی ایس آئی کے ساتھ معاہدے کو حتمی شکل دینا باقی ہے جس میں قومی مفاد ..

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء ) افغان انٹیلی جنس نیشنل ڈائریکوریٹ آف سیکورٹی نے کہا ہے کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ساتھ باہمی تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دینا باقی ہے جس میں قومی مفاد کو اولین ترجیح دی جائے گی۔

(جاری ہے)

اتوار کو افغان میڈیا کے مطابق افغان انٹیلی جنس نیشنل ڈائریکوریٹ آف سیکورٹی کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کے درمیان ہونے والا معاہدہ قابل بحث ہے ۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاک افغان خفیہ اداروں کے درمیان تعاون اعتماد کی فضاء قائم کرنے ،دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے تعاون بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ ماحول پیدا کرنے کیلئے ضروری تھا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ معاہدے پر دستخط اس بات کو یقینی بنانے کے بعد کیے گئے ہیں کہ ملک کے قومی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :