پاکستان نے درخواست کی تو جعلی ڈگریوں کی تحقیقات میں مکمل تعاون کریں گے، برطانوی محکمہ داخلہ

اتوار 24 مئی 2015 18:04

پاکستان نے درخواست کی تو جعلی ڈگریوں کی تحقیقات میں مکمل تعاون کریں ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء) برطانوی محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے درخواست کی تو جعلی ڈگریوں کی تحقیقات میں مکمل تعاون کریں گے۔

(جاری ہے)

اتوار کو برطانوی محکمہ داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایگزیکٹ کی طرح کی جعلسازی اور قوانین کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے،2010 سے اب تک 850سے زائد فراڈ کمپنیوں کو بند کیا ہے، ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں پاکستان نے ابھی تک مدد کی کوئی درخواست نہیں کی، پاکستان نے درخواست کی تو جعلی ڈگریوں کی تحقیقات میں مکمل تعاون کریں گے۔

متعلقہ عنوان :