رنگ روڈ پر دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں دو افراد جاں بحق،ایک زخمی

راوی گرڈ اسٹیشن کے قریب تصادم میں خالد نامی موٹر سائیکل سوار موقع پر دم توڑ گیا ،توفیق ہسپتال جا کر چل بسا

اتوار 24 مئی 2015 16:13

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء)صوبائی دارالحکومت کے علاقہ رنگ روڈ پرراوی گرڈ اسٹیشن کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق لا ہور رنگ روڈ کی سروس لائن پر راوی گرڈ اسٹیشن کے قریب دو مو ٹر سائیکلوں میں تیز رفتاری کے باعث تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں خالد نامی موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ توفیق اور شوکت کو شدید زخمی حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں توفیق بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گیا ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے شوکت کی حالت بھی تشویشناک ہے۔