افغانستان میں داعش موجود اوربڑے پیمانے پر عسکریت پسندوں کی بھرتی جاری ہے،امریکی جنرل کا اعتراف،پاکستان اور افغانستان میں طالبان عسکریت پسند ، گزشتہ دس برس کی کارکردگی سے مایوس ہیں اور داعش کی سوشل میڈیا مہم سے متاثر ہوکر اس میں شامل ہو رہے ہیں،امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان ایف کیمبل

اتوار 24 مئی 2015 14:06

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2015ء) امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان ایف کیمبل نے اعتراف کیاہے کہ افغانستان میں داعش موجود ہے اور بڑے پیمانے پر عسکریت پسندوں کی بھرتی جاری ہے،پاکستان اور افغانستان میں طالبان عسکریت پسند ، گزشتہ دس برس کی کارکردگی سے مایوس ہیں۔اور داعش کی سوشل میڈیا مہم سے متاثر ہوکر اس میں شامل ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کابل سے جاری بیان میں امریکی کمانڈر جنرل جان ایف کیمبل نے کہاکہ داعش کے جانب سے افغانستان میں عسکریت پسندوں کی بھرتی تیز کرنے پر تشویش ہے۔ اس بڑھتے ہوئے خطرے کو روکنا ہو گا۔ امریکی جنرل کا کہناتھا پاکستان اور افغانستان میں طالبان عسکریت پسند ، گزشتہ دس برس کی کارکردگی سے مایوس ہیں۔اور داعش کی سوشل میڈیا مہم سے متاثر ہوکر اس میں شامل ہو رہے ہیں۔ امریکی جنرل کاکہنا تھا گزشتہ چھ ماہ میں داعش نے بڑی تعداد میں عسکریت پسند بھرتی کئے۔ لیکن تنظیم ابھی افغانستان میں فعال نہیں ہے۔