کینگرو آل راونڈر شین واٹسن کی پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

اتوار 24 مئی 2015 14:01

کینگرو آل راونڈر شین واٹسن کی پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

ڈومینیکا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24مئی ۔2015ء ) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شین واٹسن ذاتی کی وجوہات کی بناءپر ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور کالی آندھی کے درمیان پہلا ٹیسٹ 3 جون سے ڈومینیکا میں شروع ہو گا تاہم اس دوران شین واٹسن کے گھر دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے جس کے باعث وہ ڈبلیو آئی سی بی پریس الیون کے خلاف میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ انہی وجوہات کی بناءپر واٹسن کی کیریبین روانگی بھی تاخیر کا شکار ہے۔