سعودی عرب ، مسجد پرحملہ کرنیوالے خود کش بمبار کی شناخت کرلی گئی،صالح بن عبدالرحمن داعش کے دہشت گرد سیل سے تعلق کے باعث پہلے ہی سیکیورٹی اداروں کومطلوب تھا

اتوار 24 مئی 2015 13:23

سعودی عرب ، مسجد پرحملہ کرنیوالے خود کش بمبار کی شناخت کرلی گئی،صالح ..

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2015ء) سعودی عرب نے قطیف کی مسجد میں حملہ کرنیوالے خود کش بمبار کی شناخت کرلی۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لیبارٹری تجزیئے کے بعد خود کش حملہ آور کی شناخت صالح بن عبدالرحمن کے نام سے ہوئی ہے جو سعودی شہری تھا۔

(جاری ہے)

صالح بن عبدالرحمن داعش کے دہشتگرد سیل سے تعلق کی وجہ سے پہلے بھی سیکیورٹی اداروں کو مطلوب تھا۔ سیکیورٹی اداروں نے پچھلے ماہ اس دہشتگرد سیل کا پتا چلایا تھا اور اب تک اس کے 26ارکان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ قطیف کی مسجد میں نماز جمعہ کے موقع پرخودکش حملے کے نتیجے میں21افرادجاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :