کوٹ لکھپت جیل میں دوہرے قتل کے ملزم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

ہفتہ 23 مئی 2015 23:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) کوٹ لکھپت جیل میں دوہرے قتل کے ملزم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا اس موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے قیدی کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی جو لاش کو تدفین کیلئے آبائی علاقہ روانہ ہو گئے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق سا ند ہ کے رہائشی مجرم عر فا ن نے 1991 میں دو افراد کو قتل کیا تھا مجر م کو 2012میں انسد اد دہشتگر دی کی عد الت نے سز ائے مو ت کا حکم سنا یا تھا۔

(جاری ہے)

مجرم کی جانب سے صدر پاکستان کو رحم کی اپیل کی گئی تھی جس کے مسترد ہونے کے بعد بلیک وارنٹ جاری کر دیئے گئے ہیں اور مجرم کی اسکے اہل خانہ کے ساتھ آخری ملاقات بھی کروا دی گئی جہاں عر فا ن نے اپنے اہل خانہ کو وصیت کی ہے کہ وہ کسی کے ساتھ کبھی بھی دشمنی نہ بنائے اور کسی بھی انسان کو نقصان نہ پہنچائے اور اس نے اپنے بخشش کی دعا ء کی ہدایت کی تھی گزشتہ روزعر فا ن کو ٹھیک نماز فجر کے بعد ڈاکٹروں کے میڈیکل چیک اپ کرنے کے بعد تختہ دار پر لٹکا دیا گیا اس موقع پر مجرم کے اہل خانہ بھی موجودتھے جنہوں نے لاش کو جیل انتظامیہ سے وصول کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا اس موقع پر جیل کے اطرا ف میں سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :