` لاہور، پولیس اہلکاروں پرکار سواروں نے دھاوا بول دیا‘ شدید تشدد کا نشانہ بنا یا، ملزمان فرار `

ہفتہ 23 مئی 2015 23:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) راوی روڈ ناکے پر کھڑے پولیس اہلکاروں پرکار سواروں نے دھاوا بول دیا اور پولیس اہلکاروں کو شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے فرار ہوگئے، جبکہ تشدد سے شدید زخمی ہونے والے اہلکار کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،افسران نے اس وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے شہر بھر کی ناکہ بندی کر وا کر ملزمان کی تلاش شروع کردی، بتایا گیا ہے کہ راوی روڈ ٹول پلازہ کے قریب تعینات پولیس اہلکار معمول کی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے ،کہ اس دوران مشکوک گاڑی کو روک کر چیک کیا گیا ، چیکنگ کے دوران گاڑی سے اسلحہ برآمد ہونے پر کار سوار مشتعل ہوگئے انہوں نے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے، جس سے ناکے پر موجود کانسٹیبل کاشف شدید مضروب ہوگیا جس کو فوری طور پر طبی امدادکیلئے ہسپتال ریفرر کر دیا گیا، پولیس افسران نے شہر بھر میں ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی

متعلقہ عنوان :