پاک زمبابوے ٹی ٹونٹی ،پنجاب حکومت نے آج کیلئے میٹرو بس سروس کے اوقات کار میں اضافہ کر دیا `

ہفتہ 23 مئی 2015 23:05

پاک زمبابوے ٹی ٹونٹی ،پنجاب حکومت نے آج کیلئے میٹرو بس سروس کے اوقات ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) پنجاب حکومت نے (اتوار کو )میٹرو بس سروس کے اوقات کار میں اضافہ کر دیا ہے جس کے تحت خصوصی طور پر میٹرو بس سروس کے قذافی سٹیڈیم سٹاپ پر رات 11 بجے کرکٹ شائقین کو میٹرو بس کی سہولت میسر ہوگی۔

(جاری ہے)

ٹائمنگ میں اضافہ کل قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے پاک زمبابوے ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ کے شائقین کی سہولت کیلئے کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹائمنگ میں اضافہ کی منظوری دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :