جیکب آباد ،پاکستان میں انٹرنیشنل کر کٹ شروع ہونے کی خوشی میں نوجوانوں کی ریلی ،مٹھائی تقسیم کی

ہفتہ 23 مئی 2015 22:59

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء ) جیکب آباد میں نوجوانوں کی جانب سے پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ شروع ہونے کی خوشی میں ریلی نکال کر مٹھائی تقسیم کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں کرکٹ کے شوقین نوجوانوں نے پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کی خوشی میں ایک ریلی دانش آفریدی، عبدالغنی کھوسو، عابدعلی بھٹی، سیدرضوان شاہ ک، کامران سومروکی قیادت میں ریلی نکال کر شہر میں مارچ کیا اور کرکٹ کی بحالی کے حق میں نعریبازی کی، نوجوانوں نے ڈسڑکٹ پریس کلب کے سامنے پہنچ کر مٹھائی تقسیم کی، اس موقع پر نوجوانوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی سے ملک میں ٹیلنٹ آگے آئے گا، پاکستان حالت جنگ میں ضرور ہے مگر پاکستانی قوم کے حوصلے بلند ہیں اور قوم نے دہشت گردوں کے خلاف اعلان جہاد کیا ہے ،پاک فوج نے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کا عہد کرلیا ہے اور پاکستانی فوج آخری دہشت گرد تک اپنی جنگ جاری رکھے گی پاکستانی قوم پاک فوج کے ساتھ ہے انشا اﷲ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنایا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ زمبابوے ٹیم کو سلام پیش کرتے ہیں جس نے پاکستان آکر ثابت کردیا کہ پاکستان میں اب کرکٹ کو کوئی خطرہ نہیں، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے چھوٹے علاقوں سے نوجوانوں کو آگے لایا جائے تاکہ پاکستان میں موجود ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے لایا جائے۔

متعلقہ عنوان :