سعودیہ اور امریکہ اسلامی سیاسی قوت کو دبانے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کا ر لا رہے ہیں ،علی احمر

ہفتہ 23 مئی 2015 22:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات سیدعلی احمر زیدی نے مصر کے معزول صدر محمد مرسی اور اخوان المسلمین کے سو سے زائد افرادکو سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی قراد دیا ہے۔انہوں نے کہ امریکہ ،سعودیہ اور ایک فوجی آمر مصری عدالت کے ذریعے محمد مرسی اور ان کے ساتھیوں کو موت کا نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔

اس خطے میں سعودیہ اور امریکہ اسلامی سیاسی قوت کو دبانے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کا ر لا رہے ہیں۔کراچی وحدت ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں اُن کا کہنا تھاکہ سعودیہ ایک طرف یمن میں مظلوم نہتے لوگوں پرننگی جارحیت کا مرتکب ہو رہا ہے جب کہ دوسری جانب مصر میں ایک آمر کی حمایت میں عدل و انصاف کے تقاضوں کو اپنی شہنشاہیت اور سامراجی مقاصد پر قربان کرنے میں مصروف ہے اس سے سعودیہ کا دوہرا معیار اور منافقانہ طرز عمل کھل کر سامنے آ چکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت مسلمانوں کی سیاسی قوت کو اپنے مفادات کا دشمن سمجھتی ہے اس لیے وہ مسلمان ممالک میں ابھرنے والی سیاسی عوامی تحاریک کے خلاف کاروائی میں پیش پیش ہے ۔ جس کا نشانہ کبھی مصر میں الاخوان المسلمون ،فلسطین میں حماس ،لبنان میں حزب اﷲ مسلسل بن رہی ہے ۔دنیا بھر میں امت مسلمہ کے زوال کا باعث سعودی و امریکی گٹھ جوڑ ہے۔

امریکی ایما پر صدر مرسی کو سنائی جانے والی سزائے موت مسلمان حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہیں۔سید علی احمر زیدی نے جمعہ کے روز سعودیہ کے مشرقی علاقے قطیف میں نماز جمعہ کے دوران کالعدم دہشتگرد دولت اسلامیہ دائش حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دائش عرب حکمرانوں کا لگایا ہوا پودا ہے جس کا نشانہ صرف شیعہ وسنی بن رہے ہیں اور یہ بات اب کسی حکمران سے ڈھکی چھپی نہیں کہ عالمی دہشتگرد تنظیم القائدہ ،طالبان ،کے بعد ملکی کالعدم دہشتگرد جماعتوں نے دائش میں شمولیت اختیار کرنا شروع کردی ہے اور یہ دہشتگرد جماعت اب اس ملک میں بھی منظم ہو رہی تاکہ یہاں بھی اس کی دہشتگردانہ کاروائیوں سے بے گناہوں کو نشانہ بنایا جائے انہوں نے حکومت و سکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشتگرد گرہوں دائش کی ملک میں موجود کالعدم جماعتوں کے ساتھ وابستگی اور انہیں عرب ممالک کی جانب سے دی جانے والی امداد پر نظر رکھیں اور ان کی جڑیں اس ملک میں مضبوط نہ ہونے دیں ۔

کالعدم جماعتوں اور ایسے مدارس کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائیں جو ان دہشتگردوں کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :