اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے حملہ مسجد میں ہو یا کسی اور عبادت گاہ پر ہر صورت قابل مذمت ہے دھماکہ عین نماز کے موقع پر کرنا دہشت گردوں کا درندہ صفت ہونے کی نشانی ہے ،

سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب کی ریاض کے علاقے میں ہونیوالے بم دھماکے کی شدید مذمت

ہفتہ 23 مئی 2015 22:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب نے سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض کے قریبی علاقے میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خود کش حملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے حملہ مسجد میں ہو یا کسی اور عبادت گاہ پر ہر صورت قابل مذمت ہے دھماکہ عین نماز کے موقع پر کرنا دہشت گردوں کا درندہ صفت ہونے کی نشانی ہے پاکستان ایک عرصے سے ان دہشت گردوں کے حملوں کو بھگت رہا ہے سعودیہ عرب دھماکے میں درجنوں افراد کا لقمہ اجل بن جانا اور قیمتی جانوں کے ضیا ع پر حاجی محمد حنیف طیب نے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ سعودی حکومت کو چاہیے کہ وہ تلاش کرے کہ کونسے لوگ ہیں جو اس طرح کے حملے کررہے ہیں یہ موقع ہے کہ پاکستان سے سعودی عرب مدد طلب کرسکتا ہے کیونکہ پاکستان کئی سالوں سے اس طرح کے حملوں کا شکار ہے یہاں دہشت گردوں نے لوگوں کو نہ مسجد میں چھوڑا اور نہ ہی بچوں کواسکول میں بلکہ روزی کمانے کیلئے دوسرے شہروں کو جانے والے لوگوں پر بھی حملے ہوئے ۔

(جاری ہے)

پورے عالم اسلام کو چاہیے کہ مل جل کر اسلام دشمن عناصر کو تلاش کرے کہ جنہوں نے شدت پسندوں کو اس قسم کا راستہ دکھایا ہے ۔

متعلقہ عنوان :