کراچی، یونین آف جرنلسٹس کی صحافیوں پر پولیس تشددکی مذمت

ہفتہ 23 مئی 2015 22:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدرافسرعمران، سیکریٹری شعیب احمد اوراراکین مجلس عاملہ نے سندھ ہائیکورٹ کی باہر صحافیوں پرپولیس کے بہیمانہ تشدد کی شدیدمذمت کی۔

(جاری ہے)

سیکریٹری کراچی یونین آف جرنلسٹس شعیب احمدنے مطالبہ کیا کہ ذوالفقارمرزاکی عدالت آمدپر کوریج کرنے والے رپورٹرزاورکیمرہ مینوں کوپیشہ وارانہ ذمہ داریوں سے روکنے اوران پر بدترین تشددکرنے والے نقاب پوش پولیس اہلکاروں کوفوری گرفتارکیا جائے جبکہ پیشہ وارانہ ذمہ داریاں انجام دینے والے رپورٹرزاورکیمرہ مینوں کوتحفظ فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :