ایس ایس یو یونٹ کے کمانڈوز نے صحافیوں پر بلاوجہ تشدد کر کے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے

پیپلز پارٹی میڈیا سیل سندھ کے انچارج و سینیٹر سعید غنی کی صحافیوں پر تشدد کی شدید مذمت

ہفتہ 23 مئی 2015 22:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل سندھ کے انچارج اور سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر سعید غنی و اراکین حبیب الدین جنیدی، لطیف مغل، ذوالفقار قائم خانی اور منظور عباس نے سندھ ہائی کورٹ کے باہر ایس ایس یو یونٹ کے اہلکاروں کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اظہار رائے اور میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے لیکن پولیس کے ایس ایس یو یونٹ کے کمانڈوز نے صحافیوں پر بلاوجہ تشدد کر کے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے جس پر سندھ حکومت نے نوٹس لے لیا ہے اور ان اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :