کراچی آپریشن کے حوالے سے عسکری قیادت اور صوبائی حکومت کے درمیان اعتماد کے فقدان کی خبر یں انتہائی تشویش ناک ہیں،عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید کی مختلف پارٹی وفود سے ملاقات

ہفتہ 23 مئی 2015 22:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کے حوالے سے عسکری قیادت اور صوبائی حکومت کے درمیان اعتماد کے فقدان کی خبر یں انتہائی تشویش ناک ہیں،ایک طویل عرصے بعد ٹارگٹ کلرز اور بھتہ مافیا کے خلاف موثر کاروائیاں کی گئیں،ذاتی مفادات کے بجائے ملک کی معاشی شہ رگ کے باسیوں کی مشکلات کا احساس کیا جائے موجودہ آپریشن اگر منطقی انجام تک نہ پہنچا توآئندہ حکومتوں کی رٹ صرف ایوانوں تک محدود ہوجائے گی ملک کو ستر فیصد سے زائد ریونیو دینے والے شہر کے باسیوں کو مافیاز کے آگے چھوڑ دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو مردان ہاؤس میں مختلف پارٹی وفود سے ملاقات کرتے ہوئے اے این پی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئر مین سینیٹر شاہی سید نے مذید کہا کہ تمام مافیاز کو کچلنے کا وقت آچکا ہے شہر کے قیام امن کو سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر سوچا جائے کئی دہائیوں پر محیط بد امنی کے سدباب کے لیے طویل مدتی پلان تشکیل دیا جائے کراچی کے زمینی حقائق انتہائی خطرناک ہیں سیاسی مصلحتوں نے شہر کو مافیاز کی آماجگاہ بنادیا ہے پولیس کو اپنی سیاسی مفادات کا لشکر بنانے کے بجائے ایک مکمل غیر سیاسی فورس بنایا جائے میرٹ پر بھرتیاں اور ذاتی پسند نا پسند کے بجائے اہل افسران کی تعیناتیاں کی جائیں مسلسل سیاسی مداخلت سے ادارے حالت نزاع میں ہیں قومی اداروں کو سیاست سے پاک کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :