چنیوٹ،سعودی عرب میں خودکش دھماکے کے خلاف مذہبی و سیاسی جماعتوں کاشدید احتجاج

ہفتہ 23 مئی 2015 22:38

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) سعودی عرب میں ہونے والے خودکش دھماکے کے خلاف چنیوٹ شہر کی مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کی طرف سے شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق عوامی تحریک پنجاب کے صوبائی نائب صدر سید شاہد علی شاہ ، تحریک منہاج القران چنیوٹ کے تحصیل صدر سید حسنات علی شاہ ، سنی اتحاد کونسل کے ضلعی صدر سیدعاطف شفیق شاہ، شیعہ علما کونسل کے رہنما قاضی غلام مرتضی، علامہ واجد علی نقوی ، جمعیت علما پاکستان کے صوبائی رہنما محمد حبیب قادری، انجمن تاجران کے رہنما شیخ عبدالجبار،ضلع ناظم منہاج القران صفدر عباسی نے سعودی عرب کی مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور تیس افراد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھاکہ دہشت گردی کے خلاف تمام مسلم ممالک کو ایک ہونا ہو گا بیرونی عناصر مسلم ممالک میں فسادات برپا کروانا چاہتے ہیں ہم سعودی عرب کے صوبہ قطیف کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :