آج میرا مقابلہ ایک بڑی فوج کے ساتھ تھا : اہلیہ ذوالفقار مرزا فہمیدہ مرزا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 23 مئی 2015 22:29

آج میرا مقابلہ ایک بڑی فوج کے ساتھ تھا : اہلیہ ذوالفقار مرزا فہمیدہ ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 مئی 2015 ء) اہلیہ ذوالفقار مرزا فہمیدہ مرزا کا کہنا ہے کہ آج ان کا مقابلہ ایک بڑی فوج کے ساتھ تھا۔ تفصیلات کے مطابق اہلیہ ذوالفقار مرزا فہمیدہ مرزا نے اہم پریس کانفرنس کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ آج میڈیا نےان کے لیے ابابیل کا کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

ان کا مقابلہ ایک بڑی فوج کے ساتھ تھا، سندھ ہائیکورٹ کے باہر فرعون کی فوج کھڑی تھی۔

عدالت آتے ہوئے ان کے 17 گارڈز اٹھا لیے گئے جبکہ وہ اور ذوالفقار مرزا وکیل کی گاڑی کے پیچھے چلنے کے باعث عدالت پہنچ پائے ۔ فہمیدہ مرزا کا مزید کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کا گھیراوَ کیا گیا، سندھ ہائیکورٹ کو یرغمال بنانے کی کوشش کی گئی جس کے باعث انہیں اور ذوالفقار مرزا کو رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کے دفتر میں پناہ لینا پڑی۔