بجٹ میں انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 165 اے کو ختم کیا جائے ، سٹیٹ بنک کی تجویز

ہفتہ 23 مئی 2015 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) سٹیٹ بنک آف پاکستان نے وزارت خزانہ کو تجویز دی ہے کہ وہ آنے والے بجٹ 2015-16 میں انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 165 اے کو ختم کرے کیونکہ اس کے نفاذ سے ڈیپازیٹرز ( Depositors ) میں بے چینی اور پریشانی پھیل سکتی ہے جس سے پہلے سے کم بچت اور جی ڈی پی شرح مزید کم ہو سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے بعض بکنگ سیکٹر سے متعلق سٹیٹ بنک کی بجٹ تجاویز سے ظاہر ہوتا ہے کہ سیکشن 165 اور 165 اے کا تعلق کسٹمر انفارمیشن سے ہے انکم ٹیکس کا قانون ایف بی آر کے حکام کو اختیارات دینا ہے کہ وہ آرڈیننس کے سیکشن 176 کے تحت ٹیکس دھندگان سے متعلق انفارمیشن کو طلب کریں ۔

متعلقہ عنوان :