`کوئٹہ ، مختلف حادثات و اقعات میں 2 افراد ہلاک اور3 زخمی`

ہفتہ 23 مئی 2015 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان مختلف حادثات و اقعات میں 2 افراد ہلاک اور3 زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے کچلا ک میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص محمد عمر شدید زخمی ہوگیا جسے ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا اسی طرح 13میل دشت کے علاقے میں ٹریکٹر ٹرالی اور کار میں تصادم کے نیتجے میں ایک شخص امیر احمد ہلاک ہوگیا اسی طرح حب میں ٹریفک حادثے کے نیتجے میں 3افراد زخمی ہوگئے نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا مزید کاروائی پولیس کررہی ہے۔`