کسی صور اقتصادی راہداری روٹ میں تبدیلی کی حمایت نہیں کرینگے ،اسفندیار ولی

ہفتہ 23 مئی 2015 22:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفندیار ولی نے کہا ہے کہ اے این پی کسی صورت پاک چین اقتصادی راہداری روٹ کی تبدیلی کی حمایت نہیں کرے گی ۔ ہفتہ کے روز عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسفند یار ولی نے کہا کہ پاک اقتصادی راہداری منصوبے میں لاہور شامل نہیں تھا ہم اس منصوبے کے اصل روٹ کو تبدیلی کرنے کی اجازت نہیں دینگے ۔

منصوبے سے متعلق باتیں کیوں چھپائی جارہی ہیں باتیں تب چھپائی جاتی ہیں جب دل میں کھوٹ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بتایا جائے کہ 48صنعتی زون کہاں بنائے جارہے ہیں؟ دیر اور چترال کو اقتصادی راہداری منصوبے میں کیوں شامل نہیں کیا گیا ؟ حکومت کے دل میں چور ہے چور نہیں ہے تو باتیں کھول کے کیوں نہیں بتائی جارہی ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ کو ترقی سے محروم کیا جارہا ہے وسائل پر قبضہ کیا جارہا ہے اقتصادی راہداری منصوبے میں خیبر پختونخواہ کا حصہ دیا جائے غربت اور دہشتگردی کو دور کرنے کیلئے یہ منصوبہ آیا ہوا ہے وفاقی وزیر منصوبہ بندی ہم پر الزامات لگارہے ہیں لیکن صوبے کے حقوق مانگیں گے، ان کا کہنا تھا کہ میرے آباؤ اجداد اور ہم پر غداری کے لیبل لگائے گئے تھے لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑا ۔

ان کا کہنا تھا کہ پانچ راستے گوادر سے نہیں جوڑے جاتے تو وسطی ایشیا سے تجارت کیسے ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :