بھارت کا کھلم کھلا دہشتگردی کی سرپرستی کرنے کا اعلان

ممبئی طرز کا کوئی اور حملہ ہوا تو جواب میں دہشت گردوں کو استعمال کریں گے ، بھارتی وزیر دفاع کی ہرزہ سرائی

ہفتہ 23 مئی 2015 22:10

بھارت کا کھلم کھلا دہشتگردی کی سرپرستی کرنے کا اعلان

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) بھارت دہشتگردوں کی کھلی سرپرستی پر اتر آیا، وزیردفاع منوہر پریکار نے کھلم کھلا کہا ہے کہ اب دہشتگردی کی سرپرستی کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت کے وزیر دفاع منوہر پریکار نے ،نئی دہلی میں ایک سیمینار کے دوران کہا ہے کہ اگر بھارت میں ممبئی طرز کا کوئی اور حملہ ہوا تو جواب میں دہشت گردوں کو استعمال کریں گے تاکہ بھارتی فوج کو یہ کام نہ کرنا پڑے۔ منوہر جی نے یہ بھی کہا کانٹا نکالنے کے لیے کانٹا استعمال کریں گے اور ہم یہ کام کرسکتے ہیں۔منوہر پریکار کی زبان سے اسنے بڑے زہریلے الفاظ سے انکی انتہا پسندانہ سوچ لبوں پر آگئی۔