رواں مالی سال مشرق وسطیٰ اور ہمسائیہ ممالک میں پاکستانی برآمدات میں 23کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ

ہفتہ 23 مئی 2015 22:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) رواں مالی سال 2014-15ء میں مشرق وسطیٰ اور ہمسائیہ ممالک میں پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں 23کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ ، رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں (881,844,000) اٹھاسی کروڑ 18لاکھ 44ہزار ڈالر کی مختلف اشیاء برآمد کی گئیں جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 34فیصد کم ہے ۔ محکمہ شماریات کے مطابق گزشتہ مالی سال 2013-14ء میں مڈل ایسٹ اور دیگر ہمسائیہ ممالک کو (1,109,180,000) ایک ارب 10 کروڑ 91لاکھ 80 ہزار ڈالر کی مختلف مصنوعات برآمد کی ۔

مشرق وسطیٰ کے ممالک سلطنت عمان کو گزشتہ مالی سال 2013-14ء میں (42,487,000) چار کروڑ 24لاکھ 87ہزار ڈالر کی مختلف اشیاء برآمد کی جو کہ رواں مالی سال کے مقابلے میں 48.04فیصد کم ہیں بحرین کو رواں مالی سال 2014-15ء میں (11,250,000) ایک کروڑ 12لاکھ 50ہزار ڈالر رہی جو کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 34.96 فیصد کم ہے ہمسائیہ ملک ایران کو برآمدات میں واضح کمی واقع ہوئی ہے روں مالی سال کی برآمدات (4,138,000) اکتالیس لاکھ 38لاکھ ڈالر کی مصنوعات برآمد کی جبکہ گزشتہ مالی سال 2013-14ء میں ایران کو کی جانے والی برآمدات کا حجم (9,994,000)ننانوے لاکھ 94ہزار ڈالر ہے جو کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 58.60فیصد کم ہے ۔

(جاری ہے)

مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک سعودی عرب 8.72فیصد یونائیٹڈ عرف امارات 23.37فیصد یمن 18.58فیصد ترکی 18.75فیصد کم برآمدات رہیں ۔

متعلقہ عنوان :