طاہرالقادری کی کراچی میں صحافیوں پر پولیس تشددکی مذمت

ہفتہ 23 مئی 2015 22:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کراچی میں صحافیوں پر پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی جاگتی آنکھ کا درجہ رکھتے ہیں جو ہر لمحہ ملک و قوم کی خدمت پر مامور ہیں پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ سچے صحافی ملک کا اثاثہ ہیں اللہ تعالیٰ ان کو اپنی حفظ و امان میں رکھے ،صحافیوں پر تشدد کرنیوالے دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔۔

متعلقہ عنوان :