ایگزیکٹ سکینڈل،کامران خان کا ” بول“ ٹی وی چھوڑنے کا اعلان

ہفتہ 23 مئی 2015 22:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) ایگزیکٹ کمپنی کے خلاف سکینڈل سامنے آنے کے بعدسنئیر صحافی کامران خان نے” بول“ ٹی وی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کامران خان نے ”بول“ سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بول چھوڑنے کا فیصلہ ضمیر کی آواز پر کیا، ایگزیکٹ کا معاملہ فی الحال عدالت میں ہے تاہم میرا ضمیر اب مجھے بول میں کام کرنے کی اجازت نہیں دیتا ۔

متعلقہ عنوان :