راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی کی گھات لگائے بیٹھے3 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا

ہفتہ 23 مئی 2015 21:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی کی گھات لگائے بیٹھے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بر آمد کر لیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے بمطابق تھانہ ٹیکسلا پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند اشخاص ڈکیتی کی نیت سے بڑ درگئی کے علاقہ میں بیٹھے ہوئے ہیں جس پر مقامی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 03ملزمان سعید حسن ، محمد ایاز اور سلیمان شاہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے02عدد پستول30بور معہ09روند برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ ملزمان سے مزیدتفتیش جاری ہے جس میں سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :