راولپنڈی پولیس ان ایکشن‘ 19 قانون شکنوں کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا ‘مقدمات درج

ہفتہ 23 مئی 2015 21:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اورغیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے19ملزمان کو گرفتار کر لیا،جن کے قبضے سے چرس، کھلی شراب برآمد کر لی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق تھانہ وار ث خان پولیس نے محمد سہیل سے 1300گرام چرس، تھانہ پیرودھائی پولیس نے کامران خان سے10لیٹر کھلی شراب، تھانہ وارث خان پولیس نے سہیل سے11بوتل شراب، تھانہ پیرو دھائی پولیس نے شارجہ ہوٹل والی گلی میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث04ملزمان شارجہ ہوٹل کا منشی الطاف اور بحرین ہوٹل کا منشی محمد اجمل،عامر شہزاد اور مسماۃ ثناء کو قابو کر لیاجبکہ تھانہ صدر واہ پولیس نے گھانیہ کے علاقے میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث13ملزمان فوزیہ، طاہر، حفیظ، مسکان، عثمان، سدرہ، عاصمہ، نساء،یاسمین، ظہرہ، رخسانہ صائم اور عامر کو برہنہ حالت میں گرفتار کر کے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :